۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
امریکی سینیٹر

حوزہ/ امریکی سینیٹر جیمس رش نے کہا کہ ان کا ملک ناقابل اعتماد ساتھی اور اتحادی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کابل پر طالبان کے کنٹرول کو ایک سال پورا ہونے کے موقع پر امریکی سینیٹر جیمز رِش نے امریکہ کو ایک "ناقابل اعتماد " قرار دیا ہے، جیمز رِش کا کہنا ہے کہ 15 اگست کو افغانستان میں ہونے والی تبدیلیوں اور طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ امریکہ قابلِ اعتماد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائیڈن حکومت نے امریکہ کے اس بگڑتے ہوئے امیج کو بہتر بنانے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

اس امریکی سینیٹ کے مطابق طالبان کبھی بھی دہشت گردی کے آپریشن کا حصہ نہیں بن سکتے کیونکہ افغانستان آج بھی دہشت گرد گروہوں کی پناہ گاہ بنا ہوا ہے۔ جیمز ریش نے اعتراف کیا کہ امریکی انسداد دہشت گردی آپریشن کو بعض رکاوٹوں کی وجہ سے مختلف قسم کے مسائل کا سامنا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس وقت افغانستان انتہائی خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے۔

امریکی سینیٹر رش کے مطابق القاعدہ دوبارہ افغانستان پہنچ گیا ہے۔ وہاں دہشت گردی کے واقعات بڑھنے لگے ہیں۔ اس بارے میں خدشات بڑھ رہے ہیں۔ امریکہ کی طرف سے بھیجی جانے والی امداد بالآخر طالبان کے ہاتھ لگ جاتی ہے، جیمز رِش کا کہنا ہے کہ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ بائیڈن حکومت افغانستان میں کی گئی اپنی غلطیوں سے سبق سیکھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .